- الإعلانات -

بھارت اور چینی افواج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ مشقیں

نئی دہلی :  بھارت اور چینی افواج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ فوجی مشقیں ، قدرتی آفات کے دوران عوامی امداد کی تربیت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ چین اور بھارت کی افواج کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں قدرتی آفات کے دوران امداد دینے کی مشق کی گئی۔

ایک روزہ فوجی مشق کے لیے مقبوضہ کشمیر کے مخصوص علاقے کو پینٹ کے ساتھ زلزلہ سے متاثرہ جگہ میں تبدیل کیا گیا جہاں دونوں افواج نے ریسکیو مشقیں کیں۔

بھارتی فوجی دستے کی قیادت بریگیڈئیر آر ایس رمن جبکہ چینی فوجی دستے کی قیادت سر کرنل فین جون کر رہے تھے ۔

بھارتی افواج کی جانب سے مشترکہ فوجی مشق کو خوش آئند اور حوصلہ افزا قرار دیا گیا کہ اس سے قدرتی آفات کے دوران امداد دینے میں کافی مدد کی تربیت ملے گی ۔