- الإعلانات -

براک اوباما نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے آخری عشائیہ دے دیا

نیویارک : امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس سے جانے سے پہلے آخری عشائیہ دے دیا۔ عشایئے میں 400 مہمانوں نے شرکت کی۔

آٹھ سال تک دنیا کے مضبوط ترین گھر میں قیام کے بعد رخصت ہونے کا وقت آگیا، امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس سے جانے سے پہلے آخری عشائیہ دیا۔ اطالوی وزیر اعظم کے اعزاز میں دیئے گئے آخری اسٹیٹ ڈنر میں سیاستدانوں، اداکاروں و دیگر نے وائٹ ہاؤس کی محفل کو چار چاند لگائے۔ تقریب میں ہنسی مذاق اور موسیقی کا بھی دور چلا۔ عشایئے میں 400 مہمانوں نے شرکت کی۔

آخری ڈنر کے موقع پر امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل پُرجوش دکھائی دیئے۔ اوباما کا اس دوران کہنا تھا کہ اس گھر جو آتا ہے اسے جانا بھی ہوتا ہے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ مسکراتے آئے تھے اور مسکراتے چلے جائیں گے۔