- الإعلانات -

لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی پر اسلام مخالف انتہا پسند کا تشدد

لندن: مغربی دنیا ایک جانب ترقی کا سفربہت تیزی سے طے کررہی ہے تو دوسری جانب بڑھتی ہوئی نسل پرستی اورتعصبانہ رویے کو اپنے سے دورنہیں کرپارہی ہے، خاص طورپربرطانیہ میں یہ خطرناک سوچ پروان چڑھتی ہی جارہی ہے جس کی تازہ مثال لندن کی میٹرو ٹرین میں سفرکرنے والے پاکستانی نژاد شہری کو برطانوی شہری کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

لندن میں برطانوی مسلمانوں کی نمائندہ کونسل کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سوشل میڈیا  پرمسلمانوں کے خلاف نسل پرستی اورنفرت کی ایسی وڈیو اپ لوڈ کی گئی جس کے بعد برطانیہ میں مسلم کمیونٹی اورنسل پرستی کے خلاف بولنے والوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔