- الإعلانات -

سارک میں ہماری دلچسپی برقرار ہے، بھارت

بھارت کا کہنا ہے کہ سارک میں ہماری دلچسپی برقرار ہے، دہشتگردی سے پاک ماحول نہ ہونے پر اعتراض ہے، ہمارا مقصد بچے کو پانی سمیت پھینکنا نہیں بلکہ پانی صاف کرنا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ گوا کے برکس علامیے میں اس بار دہشتگردی کے خلاف زیادہ سخت زبان استعمال کی گئی۔

چین سے بھی دہشتگردی پر بات چیت جاری ہے، پاکستان میں بھارتی پروگراموں پر پابندی افسوسناک اور خوداعتمادی کی کمی ظاہرکرتی ہے، موجودہ حالات میں پاکستانی اداکاروں پر مکمل پابندی نہیں ہے۔