- الإعلانات -

سرحد پار سے پاکستان پر حملوں کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے. خواجہ آصف

لاہور : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگرد پاکستان سے بھاگ گئے ہیں اور اب افغانستان میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کررہے ہیں، سرحد پار سے پاکستان پر حملوں کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، بڈھ بیر ایئربیس پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں، حملہ آور پشتو اور فارسی بول رہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے میں انہوں نے کہا کہ ائیربیس پر حملہ کرنے والے افغانستان سے مانیٹر ہورہے تھے، ہم افغانستان کے ساتھ مسلسل یہ مسئلہ ڈسکس کررہے ہیں۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے حوالے سے امریکہ سے بھی بات کی ہے۔ ضرب عضب میں سو فیصد کامیابی نہیں ملی۔