- الإعلانات -

عراق:داعش نے موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت280افراد کو قتل کردیا۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت280افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق داعش نے عراقی افواج کے حملوں سے بچنے کے لیے ڈھال کے طور پر اغوا کیے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کردیا۔داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لیے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ اس سےقبل اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ داعش کی جانب سے موصل اور اردگرد کے علاقوں سے 550 خاندانوں کو اپنے ساتھ لے جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج نے موصل کے قریب چار دیہات داعش کے قبضے سے آزاد کروالیے جس کےبعد داعش کے قبضے سے اب تک50سے زائد دیہاتوں کو آزادکرایا جاچکا ہے۔

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اس بڑی کارروائی کا جائزہ لینے امریکی وزیردفاع بھی عراق پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چھ روز قبل عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا تھاکہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں