- الإعلانات -

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ملازمین نے ان کی حمایت سے انکار کر دیا ہے

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ہی ملازمین نے ان کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا سمیت دنیا بھر میں اربوں کے اثاثے ہیں تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹرمپ کے امریکا میں موجود ہوٹلز کے ملازمین کے انٹرویوز نشر کئے گئے ہیں، جس میں انہوں نے ٹرمپ کی حمایت سے انکار کیا ہے۔

ٹرمپ کے ملازمین کے بیانات ایک طرف مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ٹرمپ نے امریکا بھر میں لاکھوں افراد کو روز گار فراہم کیا جبکہ غیر قانونی امیگرنٹس کو بھی اپنے ہوٹلز اور دیگر جگہ ملازمتیں فراہم کیں۔