- الإعلانات -

ٹرمپ کے مینیجر کو ممکنہ ناکامی نظر آنے لگی,انتخاب میں شکست

امریکی صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم مینیجر کو ممکنہ ناکامی نظر آنے لگی، انکا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کو شکست ہوسکتی ہٹرمپ کی مہم مینیجر کو ممکنہ ناکامی نظر آنے لگی

امریکا میں انتخابات کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے، صدارتی امیدواروں کی مہم تیز ہوتی جارہی ہے لیکن حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی برتری صاف دکھائی دے رہی ہے اور ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے کیمپ میں مایوسی کے سائے گہرے ہونے لگے ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کی مہم مینیجر کیلان کانوے نے اعتراف کیا ہے کہ صدارت کی دوڑ میں ان کا امیدوار پیچھے ہے، ہیلری کو کئی معاملات میں سبقت حاصل ہے، ملک کا سابق صدر ان کا شوہر ہے، جو ان کی مہم بھی چلارہا ہے

یاد رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹرمپ کے امریکا میں موجود ہوٹلز کے ملازمین کے انٹرویوز نشر کئے گئے ہیں، جس میں انہوں نے ٹرمپ کی حمایت سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں صداتی انتخاب 8 نومبر کو ہونگے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے دست درازی کے الزامات اور متنازع وڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد ری پبلکن رہنما ان کی حمایت سے دستبردار ہوگئے