- الإعلانات -

پرویز مشرف کا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا مطالبہ.

کراچی :پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کردیا ہے انہوںنے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر فوجی قیادت بدلی تو سارا کیا دھرا ختم ہوجائے گا پاکستان کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کے مقبول ہونے کی خوشی ہے کہ راحیل شریف نہ جائیں سابق آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے ورنہ سارا کیا دھرا ختم ہوجائے گا پرویز مشرف نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو مشورہ دیا کہ موجودہ فوجی قیادت کو برقرار رکھیں ۔