- الإعلانات -

عمران تیسری قوت کیساتھ خوش رہنے والے آدمی ہیں: نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ عمران خان تیسری قوت کے ساتھ خوش رہنے والے آدمی ہیں، وہ سیاستدان ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ تیسری قوت آ جائے گی۔

پنجابی پختون اتحاد کے مظہر شیرازی گروپ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر سندھ اسمبلی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان امپائر کے اشارے کا انتظار کرتے ہوئے کہیں ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں ق لیگ بن جائیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم مقابلہ کریں گے جس سے دہشت گردوں کو شکست ملے گی،انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف کو عوامی حمایت حاصل نہیں تھی۔