- الإعلانات -

سوات سے طالبان کے سابق خزانچی کو گرفتار کرلیا ,سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث

محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے سوات کے علاقہ مٹہ سے طالبان کے سابق خزانچی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشت گرد گل رحمان سوات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن کے مطابق سوات کے علاقہ مٹہ میں درش خیلہ کے مقام پر کاروائی کرکے مبینہ دہشتگرد گل رحمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد گل رحمان 2008 میں سوات کشید گی کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد گل رحمان کالعدم تحریک طالبان کا خزانچی بھی رہا ہے۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔