- الإعلانات -

امریکا:پاک بھارت ہ باہمی تنازعات مذاکرات سے حل کریں

امریکا نے پاکستان اوربھارت پرزوردیا ہے کہ باہمی تنازعات مذاکرات سے حل کریں۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کےذریعے آپسی تنازعات کو حل کرنا چاہیے

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ سفارتی اہلکاروں کی بے دخلی دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ ہے۔پاکستان اوربھارت میں کشیدگی نہیں چاہتے دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنا نا چاہیے۔