- الإعلانات -

عراقی وزیراعظم:داعش کے پاس اور کوئی راستہ نہیں,مرنے کے لیے تیار یا وہ ہتھیار ڈال دے

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ داعش کے پاس اور کوئی راستہ نہیں یا وہ ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے۔

عراقی وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے پاس اور کوئی راستہ نہیں انہیں ہتھیار ڈالنے ہوں گےیامرنا ہوگا۔

وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ’ہم داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

داعش کے خلاف عراقی فوج کی موصل میں پش قدمی تیزی سے جاری ہے اور عراقی فوج کی جانب سےموصل کے قریبی دیہاتوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے