- الإعلانات -

برازیل :ٹرک اور بس میں تصادم جس کےنتیجے میں بیس افراد جھلس گئے

بس اورٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثےمیں کم از کم بیس افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے جنوبی علاقے میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو لے کر ماؤرما شہر کی طرف جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، ٹکر کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، بس میں تیس افراد سوار تھے۔

 

دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوتے ہی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت بس کے انیس مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔