- الإعلانات -

انڈیا میں کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

انڈیا میں کرکٹ کے نگران ادارے بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی یہ سیریز نو نومبر سے انڈیا کے شہر راج کوٹ میں شروع ہو رہی ہے۔

انڈیا کے اہم بلے باز روہت شرما کو زخمی ہونے کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ وہ وزاگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

ان کے علاوہ سیلیکشن کمیٹی نے زخمی شیکھر دھون اور لوکیش راہل کو بھی منتخب نہیں کیا ہے جبکہ ایک عرصے کے بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے اوپنر گوتم گمبھیر ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف فاسٹ بولر ایشانت شرما نے ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل وہ ون ڈے ٹیم کا حصہ تھے