- الإعلانات -

فلم “ٹیوب لائٹ” میں دبنگ سلمان خان تواداکاری کے جوہردکھائیں گے, کنگ شاہ رخ خان بھی اب فلم کا حصہ بننے جارہے

بالی ووڈ میں کون سا ایسا ہدایتکارہوگا جو اپنی فلموں میں شا ہ رخ اورسلمان کوکاسٹ نہ کرنا چاہے تاکہ فلم سپر ہٹ بن جائے لیکن اگر کسی فلم میں دونوں ہی اداکارایک ساتھ دھمال مچانے والے ہوں تومداحوں کا انتظارفلم کے لیے کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں معروف ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی فلم “ٹیوب لائٹ” میں دبنگ سلمان خان تواداکاری کے جوہردکھائیں گے ہی تاہم اب رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اب فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں جہاں وہ فلم میں مختصر کردارادا کریں گے۔