- الإعلانات -

پشاورکی پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا,بم ایک واٹر کولر میں نصب کیاگیا

پشاورکی مصروف ترین شاہراہ پھندو روڈ پر پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بم ایک واٹر کولر میں نصب کیاگیاتھا۔

پشاورکے پھندو چوک میں ایک ٹیکسی کار میں بم کی اطلاع پاکر بم ڈسپوزل یونٹ ایکشن میں آگیا۔ بی ڈی یو سربراہ شفقت ملک خود موقع پر پہنچےاور واٹر کولر میں نصب دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنادیا۔

گاڑی سے ایک موبائل فون، سم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ ٹیکسی کار کے ڈرائیور سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بم ٹیکسی میں سوار ایک مسافرکا تھا جو فرار ہو گیا۔

رواں سال بم ڈسپوزل یونٹ صوبے بھر میں تقریبا ساڑھے تین سو بم ناکارہ بناچکا ہے جن میں سےڈیرھ سو بم پشاور میں پکڑے گئے۔ان بموں کو ناکارہ بناکر سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لی گئیں