- الإعلانات -

انتخابی گہما گہمی، امریکی صدارتی انتخابات میں 4 دن باقی رہ گئے

نیویارک: امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں ، پورے امریکہ میں انتخابی گہما گہمی زوروں پر ہے اور دنیا بھر کا میڈیا کی توجہ اس سیاسی معرکے کی  طرف مرکوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ، ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے اور دوسری طرف ہیلری کلنٹن کی ای میلز کا معاملہ رونما ہوا ہے ، دونوں کی مہم بھی زور شور سے جاری  ہے ۔ری پبلیکن پارٹی کےڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن ایک دوسرے پر امریکی صدارت کے لیے غیر موزوں ہونے کا الزام لگایا ہے ، دوسری طرف پری الیکشن پولز بھی مسلسل آ رہے ہیں۔

سی بی ایس نیوز پولز کے مطابق ہیلری کلنٹن 45 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ 42 فیصد پر موجود ہیں۔ہمیشہ پولز میں ہیلری آگے رہیں مگر تین روز قبل آنے والے پول میں ٹرمپ کو ہیلری پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ اور دنیا کے لئے خطرہ ہے۔کون الیکشن جیتے گا اور کون ہارے گا اس کا فیصلہ تو آٹھ نومبر کو ہوگا۔