- الإعلانات -

برطانیہ:بیروزگاری کا جن بے قابو، 3 ماہ میں تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی

لندن : برطانیہ کے محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران ملک میں بے روزگاری 37 ہزار سے بڑھ کر 16 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آفس آف نیشل سٹیٹسٹک انگلیڈ نے بے روزگاری کی بڑھتی شرح کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں ، جن کے مطابق برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح اندازوں اور قیاس سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے  ، صرف تین ماہ کے عرصے میں بے روزگاروں کی تعداد ہزاروں سے بڑھ کر لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔