- الإعلانات -

بھارت اسرائیل کا دفاع، انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق

نئی دہلی: اسرائیل اور بھارت دفاع اور انسداد دہشت گردی کیلیے تعاون بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہم نے اس حقیقت کا ادراک کیا ہے کہ دہشت گردی گلوبل چیلنج ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہے اور یہ دیگر منظم جرائم کے ساتھ بھی جڑی ہوئی ہے۔
نریندر مودی نے الزام لگایا کہ دہشت گردی کے ماخذ 3 ممالک میں سے ایک ہمارا ہمسایہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی برادری کو دہشت گرد نیٹ ورکس اور اسے پروان چڑھانے والے ممالک کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے مل کر کارروائی کرنا چاہیے۔