- الإعلانات -

پاکستان دشمن عناصر کا قلع قمع لازمی ہوچکاہے،ایس کے نیازی

بڈھ بیر کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ملکی اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا ،سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد(روزنیوز رپورٹ)بڈھ بیر واقعہ پر دلی افسوس ہے ،پشاورایئربیس پر حملے کی پرزورمذمت کرتے ہیں ،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، ہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے ، ملکی اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا ، حملے نہیں ہونے چاہیں ، پاک فوج بڑی محنت کررہی ہے ، بہت قربانیاں دیں ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرپشن کا صفایا کیا جائے ، پاکستان دشمن عناصر کا قلع قمع لازم ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہوگیا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز ٹی وی کے چیئرمین سردار خان نیازی نے پروگرام سچی بات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے ،ہماری خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوچکی ، خطے میں پائیدارامن کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے لوکل سپورٹ ختم کرنا ہوگی ،پولیس کے محکمہ میں بھی اصلاحات ضروری ہیں ۔