- الإعلانات -

پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں،امریکا

واشنگٹن :امریکا نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ،پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہےاور پاک بھارت بہتر تعلقات امریکا کی خواہش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ 20جنوری تک اوباما کی پالیسیوں پر عملدرآمد ہوتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اوباما انتظامیہ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہے،تاہم امریکا کی نئی پالیسی نئی انتظامیہ بنائے گی۔