- الإعلانات -

صدر اوباما اور ولادی میر پوتن کی اپیک اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات

پیرو : امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادی میر پوتن کی اپیک اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، چار منٹ تک جاری رہنے والی اس غیر رسمی ملاقات میں شام اور یوکرائن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایپک اجلاس کےموقع پر امریکی صدر اوباما اور روسی صدر پیوٹن کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، چار منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں شام اور یوکرائن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد روسی صدر پیوٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی صدراوباما اگر روس آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے، اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کئی سال مل کر کام کرنے پر اوباما کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روسی صدر نے بتایا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات بہتربنانا چاہتے ہیں ، انہوں نے بھی ٹرمپ امریکا  کے ساتھ  بہتر تعلقات پر اسرار کیا، روسی صدر کا کہنا تھا کہ تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کب اور کہاں ہوگی۔