- الإعلانات -

بھارت، خوفناک ٹرین حادثے میں 63 افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

کانپور : بھارتی ریاست اترپردیش میں مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، خوفناک حادثے میں 63 افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

کانپور کے قریب پٹنا ایکسپریس کے چودہ ڈبے پٹری سے اتر گئے، حادثہ رات کے وقت پیش آیا، سوئے ہوئے مسافروں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا، شہری آبادی سے دور ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی تاخیر کا سامنا رہا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

بھارتی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے میں سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانے اور امدادی کارراوئياں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو سو افراد کو بچا لیا گیا ہے، پھنسی ہوئی بوگیوں کو ہیوی مشینری سے کاٹنے کا کام جاری ہے۔ مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔