- الإعلانات -

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا وفاقی حکومت کو نوٹس.

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسان پیکج کے اعلان کا نوٹس لیا.الیکشن کمیشن کے ترجمان خورشید عالم کے مطابق ای سی پی نے سیکریٹری اطلاعات اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی  کے سیکریٹری کو نوٹس جاری کر کے ان سے وضاحت طلب کی.ترجمان کا کہنا تھا کہ ای سی پی کے سیکریٹری بابر یعقوب کی جانب سینوٹس جاری کیے گئے ہیں.الیکشن کمیشن کے مطابق کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم نے کسان ریلیف پیکج کا اعلان کیسے کیا.متعلقہ حکام سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وضاحت دیں کہ کسان پیکج کیسے بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوگا.وفاق سے بھی کہا گیا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ کسان پیکج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے یا نہیں؟الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اطلاعات اور این ایف اسی دونوں کے سیکریٹریز کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا.