- الإعلانات -

لیبیا:بندر کی وجہ سے مسلح تصادم ، 20 افراد ہلاک

لیبیا میں ایک بندر کے حملے کی وجہ سے 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ واقعہ لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں پیش آیا، جہاں قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولادِ سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی اسکول کی طالبات پر حملہ کر دیا۔

حملہ کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیااور پھر دونوں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کئی دن جاری رہیں،اس دوران مارٹر سمیت بھاری ہتھیاراستعمال کئے گئے۔

ان حملوں میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ اب تک سلیمان قبائل کے ہلاک ہونے والے افراد کی ہی اطلاعات اب تک سامنے آئی ہیں۔

دونوں قبائل کے درمیان پہلے ہی کئی برسوں سے کشیدگی جاری ہے ۔