- الإعلانات -

کوسٹاریکا میں سمندری طوفان ، لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل –

طوفان کی وجہ سے ایک سو بیس کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ، طوفانی بارشوں کی بھی پیشگوئی

کوسٹاریکا : وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اوٹو کے زیر اثر بارشوں سے سیلاب آ گیا ، لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے لگے ۔ سمندری طوفان اوٹو کل وسطی امریکا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے ۔ طوفان کے زیر اثر ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ سے ہوائیں چلیں گی اور طوفانی بارش ہو گی ۔ اس سے سب سے زیادہ کوسٹاریکا اور نکاراگوا متاثر ہوں گے ۔ طوفان کے آنے سے پہلے ہی کوسٹاریکا کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلاب آ گیا جس پر حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق نومبر میں بحر اوقیانوس میں سیتالیس برس بعد سمندری طوفان آ رہا ہے ۔