- الإعلانات -

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی.

راولپنڈی: پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی جب کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عاصم باجوہ بھی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جب کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل صادق علی، میجر جنرل عمر درانی، میجر جنرل عامر ریاض اور میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈرتعینات، لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال کور کمانڈر راولپنڈی، لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات، لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کورکمانڈر لاہور ، لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کور کمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کمانڈرسدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بدستورڈی جی آئی ایس پی آررہیں گے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ ، لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم گیلانی اور لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری آئندہ چند روز میں ریٹائر ہوجائیں گے۔