- الإعلانات -

کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنی پڑیگی، فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنی پڑے گی،مسئلہ کشمیر کا حال بات چیت کے بغیر نہیں نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک فریق ہے،بھارتی کہتے ہیں کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیربھی ان کا ہے، کیا یہ تمہارے باپ کا ہے،بھارت میں دم ہی نہیں کہ وہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کو لے سکے۔

فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بارڈر پر لاکھوں لوگ دربدر ہیں، اس سے کیا فائدہ ہوگا، مودی جی؟ مسئلے کے حال کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ بات چیت ہے ۔