- الإعلانات -

کراچی سے "را” ایجنٹ گرفتار.

کراچی : کراچی سے ایک اور "را” کا ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے موصو ل ہونے پر بروقت کاروائی کرتے کراچی سے ایک اور "را” کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والا "را” کا ایجنٹ سب انسپکٹر ہے۔ عادل انصاری نامی یہ شخص کے ایم سی میں سب انسپیکٹر ہے۔ عادل انصار کولکھنو سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔