- الإعلانات -

سعودی عرب:شدید برفباری سے میدانوں اور ریگستانوں نے برف کی چارد اوڑھ لی

ریاض: سعودی عرب میں میدانوں اور ریگ زاروں نے سفید چادر اوڑھ لی بارشوں اور برف باری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ، عوام برف باری سے کس طرح محظوظ ہو رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سنگلاخ چٹانوں اور پتھریلی چوٹیوں کی سر زمیں سعودی عرب میں خشک سردیڑتی ہے ، مگر اس بار موسم سرما کا آغاز شدید بارشوں اور برف باری سے ہوا ، جس کی وجہ سے معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں اور عوام اس غیر متوقع برف باری سے بھرپور انداز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں  ۔

Channel24-HD-saudi2

سعودی عرب کے وسطی اور شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ ابتک جاری ہے ، برف نے میدانوں اور ریگ زاروں کو سفید چادر سے ڈھانپ دیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے وسطی شہر شقراء اور شمالی علاقے تبوک میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے ۔

Channel24-HD-snowfall

سعودی شہروں حائل، الجوف اور موقق کے علاقوں میں درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ سے نیچے گر چکا ہے ، سعودی عرب میں برف باری کو غیر معمولی خیال کیا جاتا ہے ۔

Channel24-HD-snowcamal

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے دنیا کا ہر خطہ متاثر ہو رہا ہے ، ان حالات میں ریگزاروں میں بارشیں اور زیادہ بارشوں کے علاقوں میں سوکھا پڑ سکتا ہے ۔