- الإعلانات -

فوجی افسران کو ملکی سیاست میں دخل اندازی کرنے کا کوئی اختیار نہیں.برطانوی وزارت دفاع

لندن :  برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاءلگانے کی دھمکی دینے والے جرنیل احمق ہیں فوجی افسران کو ملکی سیاست میں دخل اندازی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے واضح رہے کہ برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جانب سے جنگ مخالف خیالات رکھنے والے جرمی کا ربن کو سربراہ منتخب کرنے پر فوج نے سخت رد عمل کااظہار کیا تھا برطانوی جنرل سمیت دیگر اعلیٰ عسکری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت جنگ مخالف رہنماءجرمی کا بن کو وزیراعظم کے طور پر قبول نہیں کرینگے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسے جرنیلوں کے خلاف فوری طور پر کسی کارروائی یا تحقیقات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔