- الإعلانات -

بھارت میں فوجی ہیلی کاپٹرگرگیا، 3 فوجی ہلاک

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتی ملٹری کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 3فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق حادثہ مغربی بنگال کے علاقے سکنا میں پیش آیا، جہاں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر بیس پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر معمول کے مشن پر تھا،حادثے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا۔