- الإعلانات -

لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی بطور ڈی جی آئی ایس پی آر غیر معمولی خدمات ہیں.

اسلام آباد:(خصو صی رپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بطور ڈی جی آئی یس پی آر غیر معمولی خدمات ہیں ، سوشل میڈیا پر انہوں نے فوج کا موقف تندہی اور سرعت کے ساتھ دیا۔کوئی بھی واقعہ ہو ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے لمحوں میں ٹویٹر پر فوج کا موقف دنیا تک پہنچا یا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے 1984 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا ،عاصم سلیم باجوہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور سٹاف کالج کیمبر لے کے گریجوایٹ ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے این ڈی یو سے وار سٹڈیز میں اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس سٹڈیز میں ماسٹرز کیا۔عاصم سلیم باجوہ نے اینٹی ٹینک بٹالین ، ٹرپل ون بریگیڈ اور انفنٹری ڈویڑن کی کمانڈ کی۔عاصم سلیم باجوہ کاکول اکیڈمی اور کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر اور جی او سی جنوبی وزیرستان بھی رہے۔2010 میں عاصم سلیم باجوہ کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔اور 4 جون 2012 کو عاصم سلیم باجوہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔