- الإعلانات -

بھارت میں امریکی سیاح سے زیادتی کا ایک اور واقع پیش آگیا، مقدمہ درج

نئی دہلی : بھارت میں امریکی سیاح سےزیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں غیر ملکی سیاح سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ، امریکی خاتون سیاح کا بھارت کے فائیو اسٹار ہوٹل میں زیادتی کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

خاتون نےالزام عائد کیا ہے کہ ہوٹل کے سیاحتی گائیڈ نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی ،  مبینہ زیادتی کاشکار امریکی خاتون کا نئی دلی پولیس سےمقدمہ درج کرنےکامطالبہ۔

خاتون نے دلی پولیس کو خط لکھا ہے جس میں اس نے بتایا کہ میں اس قدرصدمےمیں تھی کہ فورابھارت چھوڑ دیا تھا اور اب میں بیان درج کرانے کے لیے آنے کو تیار ہوں۔