- الإعلانات -

ہیکرز نے اسرائیلی چینل ہیک کرکے اذان نشر کردی

یروشلم : ہیکرز نے اسرائیلی ٹی وی کی نشریات کو  اپنے قابو میں کر کے اذان جاری کردی۔ 

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے منگل کی شب سیٹلائٹ ہیک کر کے اسرائیلی چینل ٹو پر اذان جاری کر دی جسے پورے اسرائیل کے لوگوں نے دیکھا اور سنا۔

نشر کیئے جانے والے پروگرام کے دوران  اذان کی آواز گونجتی رہی اور عبرانی زبان میں اہم پیغامات بھی تشر کیئے جاتے رہے۔ جس کا مطلب تھا کہ “خدا کی سزا، آگ کو جلاتی ہے، اور آگ تمہیں جلائے گی”۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ چینل ہیک کر کے اذان نشر کرنے والوں کا تعلق عرب ملک سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کی پابندی کا بل منظور کیا تھا، جس پر ایک عرب پارلیمنٹ کے رکن نے اذان دے کر احتجاج بھی کیا تھا جبکہ ایک اور رکن نے انھا ساتھ بھی دیا تھا۔+