- الإعلانات -

ٹرمپ ٹیم عالمی رہنماؤں سے رابطوں سے قبل مشورہ لیں، کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹرمپ کی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عالمی رہنمائوں سے رابطوں سے قبل محکمہ خارجہ سے مشورہ کرلیں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب میں کیا ۔ سیکریٹری خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کو چاہئے کہ وہ عالمی رہنمائوں سے رابطوں سے قبل محکمہ خارجہ کے مشوروں پر عمل کریں تو زیادہ مفید ہوگا تاہم اب تک ایسا نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ کی سفارشات پر عمل کرنا یا نہ کرنا ایک علیحدہ بات ہے تاہم ایسا کیا جانا چاہئے تاکہ ان کی ٹیم کو یہ معلوم ہوسکے کہ کسی خاص معاملے پر امریکا کا اس وقت کیا موقف ہے؟