- الإعلانات -

مودی کالے دھن کے بعد آبادی پر بھی کنٹرول کریں: بھارتی وزیر

نئی دہلی : مودی کے کالے دھن پر کنٹرول کے بعد اب بھارت میں آبادی پر کنٹرول کا منصوبہ سامنے آگیا ، ان کے وزیر کہتے ہیں بڑھتی آبادی پر قابو نہ پایا گیا تو دھماکا ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والے گری راج سنگھ  پر ہندوستانی وزیر اعظم کا رنگ چڑھنے لگ ، کل تک زیادہ بچے پیدا کر کے ہندو آبادی میں اضافے کا درس دینے والے ، راج سنگھ نے آج یو ٹرن لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج سنکھ نے نریندر مودی کو کہا کہ ، نو ٹ بندی کے بعد آبادی روکنےپر بھی توجہ دیں ۔

گری راج سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا کی 16 فیصد آبادی بھارت میں رہتی ہے ، جو کسی دھماکے سے کم نہیں ۔

ہندو توا کے علمبردار بی جے پی رہنما نے بتایا کہ ، ہندوستان کی سالانہ آبادی میں آسٹریلیا کی آبادی کے برابر اضافہ ہورہا ہے ، لہذا مودی سرکار نوٹ بندی کی طرح مصنوعی بانجھ پن پر بھی سنجیدگی سے غور کرے ۔