- الإعلانات -

ٹرمپ ایک ‘ہوشیار شخص ہیں ، پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ‘ہوشیار شخص ہیں جو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں ‘بہت جلد سمجھ جائیں گے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ پہلے سے ہی ‘منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ۔‘ پیوٹن نے کہا کہ ‘ٹرمپ ایک کاروباری شخصیت ہیں، وہ امریکا جیسے ملک کے سربراہ ہیں جو کہ دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے ۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘انھیں کاروبار میں کامیابی ہوئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہوشیار ہیں ۔ اگر واقعی میں وہ ایسے ہیں تو وہ جلد ہی اپنی نئی ذمہ داری کو مکمل طور پر سمجھ جائیں گے۔ ‘