- الإعلانات -

مکہ مکرمہ میں کاروائی ،960 کلو گرام مضر صحت گوشت ضبط،سعودی حکام

مکہ مکرمہ میں سعودی میونسپلٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 960 کلو گرام مضر صحت گوشت بر آمد کر لیا ہے. واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے عازمین مناسک حج کی ادائیگی کے لیے وہاں موجود ہیں. جبکہ ضبط کیا گیا گوشت ممکنہ طور پر شہر کے مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا جسے بر وقت کارروائی کے نتیجے میں ضبط کر کے حجاج کرام کو مضر صحت گوشت کھانے سے بچا لیا گیا ہے.