- الإعلانات -

پاکستان رینجرز کی قابلِ تحسین کاروائی،پولیس اہلکاروں کو بھی نہ بخشا

کراچی : رینجرز نے بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تحت انہوں نے پولیس کو بھی نہ بخشا. تفصیلات کے مطابق پولیس نے گلستان جوہر میں تلاشی کے دوران گائے بیچنے والے ایک شخص سے پیسے لے لیے جس پر اس نے رینجرز کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا اور فون کال موصول ہوتے ہی رینجرز اہلکارحرکت میں آئے اور بیو پاری سے پیسے چھیننے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔