- الإعلانات -

میکسیکو میں آتش فشاں پھٹ پڑا

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا , دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج بھی شروع ہو گیا ہے،آسمان پر کئی ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھا گئے ۔

ذرائع کے مطابق کولیما آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔آتش فشاں کے مقامی علاقے سے تمام آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی ماہ تک کولیما آتش فشاں سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔