- الإعلانات -

قرآن مجید کے جعلی نسخوں کی تقسیم کا منصوبہ ناکام، سعودی گزٹ کا انکشاف

لاہور:معروف اخبارسعودی گزٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران قرآن مجید کی 70ہزار جعلی کاپیوں کی تقسیم ناکام بنادی گئی ہے۔ حج کے اہم فرائض کی ادائیگی کے مقام مکہ مکرمہ کے قریب ہی واقع الجموم گاوں میں ایک ٹرک کو روکاگیا اور چھان بین کے بعد ٹرک میں موجود قرآن پاک کے جعلی نسخے برآمد کرلیے تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔قرآن مجید کے جعلی نسخوں کوحجاج کرام میں تقسیم کرنے کی کوشش کو کافروں کی اسلام کے خلاف بڑی سازش قراردیاجارہاہے۔