- الإعلانات -

وزارت لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کرتی ہے نیپرا کا اہم انکشاف

لاہور :نیپرا نے سالانہ رپورٹ میں کہاہے کہ بجلی کا شارٹ فال اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی ہے جبکہ سرکاری پاور پلانٹس استعداد کے مطابق مطلوبہ بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پیر کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہاہے کہ 2014-15میں سرکاری پاور پلانٹس صرف 41فیصد بجلی ہی پیدا کر سکے ہیں ،جناح پن بجلی منصوبے سے بھی مطلوبہ بجلی پیدا نہیں ہوسکی جبکہ تھرمل پاور پلانٹس کو جان بوجھ کر بند کیا گیاہے۔ نیا میٹر سسٹم بھی بری طرح سے ناکام ہو گیاہے کیونکہ 70فیصد بجلی صارفین کو غلط بل مل رہے ہیں ،بعض سرکاری پاور پلانٹس کی مشینیں تین سال سے جان بوجھ کر بند رکھا گیاہے جبکہ لائسنس منسوٍخی کے باوجود بعض پاور پلانٹس کی پیداوار ظاہر کی گئی ہے۔