- الإعلانات -

کانگو ریپبلک: سونے کی کان میں حادثہ، 20افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جنوبی علاقے کیوو میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران ایک کان اچانک بیٹھ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں20 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد افراد کان میں پھنس گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔