- الإعلانات -

سموگ کے باعث بیجنگ سمیت متعدد چینی شہروں میں ریڈ الرٹ

بیجنگ : سموگ کے باعث چین کے دار الحکومت بیجنگ سمیت متعدد شہروں میں ریڈ الرٹ جاری ہے ، تعلایمی ادرے چوتھے روز بھی بند ہیں جبکہ تعمیراتی کام روک دیا گیا  ۔ 

Channel24-HD-Heavy Smog Hits East China

ذرائع کے مطابق سرکاری خبررساں ادارے شن ہوا کے مطابق شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، آلودگی کم کرنے کے لیے ایک دن طاق عدد والی گاڑیاں اور دوسرے دن جفت عدد نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر آنے کی اجازت ہے۔

Channel24-HD-china-smog-4

چین کی ماحولیاتی تحفظ کی وزارت کے مطابق آلودگی کی وجہ ’’ناسازگار‘‘ موسم ہے۔ موسم سرما میں شمالی چین میں دھویں کا اخراج بڑھ جاتا ہے ، ریڈ الرٹ کل بھی جاری رہے گا  ،  ریڈ الرٹ پہلی بار شہروں میں نافذ کیا گیا ہے۔