- الإعلانات -

روسی سفیر کے قتل کے کچھ گھنٹوں بعد روس کے سینئر سفارتکار بھی قتل

ماسکو:ترکی میں روسی سفیر (Russian ambassador Kill)کے قتل کے بعد اعلیٰ روسی سفارتکار پٹریو لشیکوف اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ، ان کے سر پر گولی ماری گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے کچھ گھنٹوں بعد ہی لاطینی امریکہ میں فرائض انجام دینے والے روس کے سینئر سفارتکار پٹریو لشیکوف ماسکو میں اپنے گھر سے مردہ حالت میں پائے گئے۔

روسی سفارتکار کے کمرے سے گولیوں کے دو خول اور باتھ روم سے پستول برآمد ہوا ، پٹریو لشیکوف روسی وزارت خارجہ کے لاطینی امریکہ میں سینئر اہلکار تھے۔

روسی میڈیا کے مطابق موت کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ، تحقیقاتی اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے۔