- الإعلانات -

پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں. ہیلری کلنٹن

واشنگٹن:  امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم صداتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باصلاحیت لوگ ہیں اور ان میں کامیابی کے حصول کی بھر پور اہلیت موجود ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے لاس اینجلس میں ہونیوالی ایک تقریب میں کیا جس میں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف دیکھیں وہاں زبردست لوگ ہیں مگر ان کی صلاحیتوں کو اس لئے بروئے کار نہیں لایا جاسکا کیونکہ وہاں ایک اچھے نظام حکومت اور اچھی معیشت کے لئے درکار درست اجزاءموجود نہیں جن سے ہر ایک آگے بڑھ سکے ۔