- الإعلانات -

ٹرمپ کی مخالفت، اسرائیلی بستیوں کیخلاف قرارداد پر ووٹنگ ملتوی

نیویارک سٹی : امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت پر اقوام متحدہ میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف مجوزہ قرارداد پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی ، مصری قرارداد میں اسرائیل سے غیرقانونی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق مصر نے سلامتی کونسل میں غرب اردن میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی ، ووٹنگ سے قبل ٹرمپ اسرائیل کی حمایت میں میدان میں آگئے  اور بولے مسئلہ اقوام متحدہ نے نہیں اسرائیل اور فلسطین نے حل کرنا ہے۔

مصری صدر عبدالسیسی کی ٹرمپ سے گفتگو کے بعد مصر کی درخواست پر ہی ووٹنگ روکی گئی۔

امریکی اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا امریکا اس معاملے میں ووٹ ڈالنے سے گریز کرنے پر غور کر رہا تھا اس صورت میں یہ قرارداد منظور ہو جاتی۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے رابطہ کیا تھا۔

تاہم مصر کی جانب سے قرارداد واپس لینے پر نیوزی لینڈ، وینزویلا ، ملائشیا اور سینیگال نے کہا ہے کہ وہ یہ اپنی طرف سے قرارداد کو پیش کر سکتے ہیں۔