- الإعلانات -

اقوام متحدہ ایک کلب بن گیا،ممبر چائے پی کر چلے جاتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک :امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور کرنے پر اقوام متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یو این ایک کلب کی شکل اختیار کر گئی ہے

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے خلاف قرار داد کی منظوری کے بعد امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ پر شدید برہم ہیں ۔ کہتے ہیں عالمی ادارے میں بڑی صلاحیت ہے مگراب یہ صرف کلب بن کر رہ گئی ہے۔

نومنتخب صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سلامتی کونسل میں لوگ جمع ہوتے ہیں ، باتیں کرتے ہیں اور اچھا وقت گزار کر چلے جاتے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔